کابل (نیوزڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نور ولی محسود گروپ کا خوست میں گل بہادر گروپ پر حملے کے بعد جماعت الاحرار پر وار۔ – نور ولی محسود نے اسد آفریدی کو قلعہ سیف اللہ حملے بارے ٹی ٹی پی کے راز افشاء کرنے پر ولایت کے منصب سے فوری ہٹا دیا تھا۔ – بعد ازاں مختلف بیانات جاری کرنے پر نورولی محسود نے اسد آفریدی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اسکے سر کی قیمت مقرر کی۔ – کل رات محسود گروپ کے کارندوں نے اسد آفریدی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ – یاد رہے کہ جماعت الاحرار کے کمانڈرز نے سربکف مہمند اور عمر خالد خراسانی کے قتل کا ذمے دار بھی نورولی محسود کو قرار دیا تھا۔















