کوالالمپور(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کہ طیارہ ریاست سلنگور کی شاہراہ پر گر گر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کے 8 افراداور سڑک سے گزرنے والا ایک کار سوار اور ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوئے۔طیارے میں عملے کے 2 افراد، ریاستی رکن اسمبلی سمیت 6 مسافر سوار تھے۔ پولیس نے بتایاکہ فضائی حادثات کا تحقیقاتی بیورو حادثے کی تحقیقات کرے گا۔















