Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چین نے اسلاموفوبیا کو مسترد کر دیا، اسلام مخالف اقدامات کی مخالفت کر دی

بیجنگ (  اے بی این نیوز  )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے چین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ کسی کو بھی ایک تہذیب کو دوسری تہذیب کے خلاف کھڑا کرنے کے بہانے کے طور پر ’اظہار رائے کی آزادی‘ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔چین نے اسلامو فوبیا کو مسترد کرتے ہوئے اسلام مخالف اقدامات کے کسی بھی اظہار کی مخالفت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی تنازعات کو ہوا دینے اور ایک تہذیب کو دوسری تہذیب کے خلاف کھڑا کرنے کے بہانے کے طور پر ’اظہار رائے کی آزادی‘ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، شمولیت اور علم کے تبادلے کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے، اور “مختلف مذہبی عقائد کو نشانہ بنانے اور تہذیبوں کے مابین تنازعات کو بھڑکانے والے انتہا پسندانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔