اہم خبریں

سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے

ریاض (اے بی این نیوز    )سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے، سعودی عرب کی شاہی عدالت نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے، اور بتایا ہے کہ شہزادے کی نماز جنازہ بعد نمازعصر مسجد الحرام میں ادا کردی گئی ہے اور انہیں سپرد خاک بھی کردیا گیا ہے۔شہزادہ طلال سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھے اور سعودی عرب کے شہر عسیر کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے۔شہزادہ طلال کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں