اہم خبریں

نیپال ، کمیونسٹ رہنما پشپا کمال ڈاہل المعروف ‘پرچنڈا’ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوگئے

کھٹمنڈو( نیوز ڈیسک)نیپال میں ایک بار پھر باغی کمیونسٹ رہنما پشپا کمال ڈاہل المعروف ‘پرچنڈا’ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوگئے وہ اس سے قبل 2008 اور 2017 میں بھی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔طویل مشاورت کے بعد نام فائنل ہونے پر صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے آئین کے آرٹیکل 76 کی شق 2 کے تحت پشپا کمال ڈاہل کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ پشپا سیاسی زندگی میں پرچنڈا کے نام سے جانے جاتے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے چیئرمین بھی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی صدر کی پیشکش پر ملک کی سب سے زیادہ نشست رکھنے والی پارٹی کانگریس مقررہ مدت تک وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار سامنے نہیں لاسکی تھی۔باغی مزاج پراچنڈا ماؤ نواز تھے اور 1996 سے 2006 کے درمیان مسلح جدوجہد کی جن میں سے 13 سال وہ زیر زمین رہے تاہم امن معاہدے کے تحت کمیونسٹ پارٹی نے مسلح جدوجہد ترک کی تو عملی سیاست میں آئے۔

متعلقہ خبریں