واشنگٹن (نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف )کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کسی بھی طرح کی شرط عائد کرنے کی تردید کردی کرتے ہوئے ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی،پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک استحکام اور مالی استحکام لانا ہے۔















