اہم خبریں

دو پاکستانی حج کیلئے طویل سفر پیدل طے کرکے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ( عمران اعوان) پیدل حج کرنے کی نیت سے دو پاکستانی چار ماہ بارہ روز کا پیدل سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی خالد عبدالغفور اور ذیشان نے دو دسمبر 2022 کو پیدل حج کرنے کی نیت سے رخت سفر باندھا تھا اور روزانہ تیس کلومیٹر پیدل سفر طے کرتے ہوئے چار ماہ اور بارہ روز کے بعد متحدہ عرب امارات کے بارڈر سے سعودی عرب میں داخل ہوگئے جہاں سے وہ مزید ساڑھے پندرہ سو کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچیں گے پاک میڈیا فورم سعودی عرب سے گفتگو کرتے ہوئے خالد عبدالغفور اور ذیشان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ہمت اور حوصلہ بخشا اور وہ سعودی عرب میں داخل ہوگئے ہیں اب ہماری منزل اللہ اور اسکے رسولؐ کا در اقدس ہے جہاں کی نیت کرکے سفر شروع کیا تھا اور دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی نیت کو پورا فرمائے اور وہ حج بیت اللہ کا فریضہ انجام دے سکیں پاک میڈیا فورم نے خالد اور ذیشان کی ہمت و حوصلے کی داد دیتے ہوئے انہیں سعودی عرب داخل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک آپ کو صحت اور سلامتی کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچائے تاکہ آپکی دلی مراد پوری ہوسکے آمین

متعلقہ خبریں