اہم خبریں

کراچی، مقامی جیل سے 137 افغان قیدی رہا، تین بسوں کے ذریعے افغانستان روانہ کیاجائیگا، افغان وزارت اطلاعات

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کی مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔افغان وزارت اطلاعات کے مطابق قیدیوں کو چمن کے راستے افغانستان پہنچایا جائےگا، ان قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے نےکوششیں کیں۔رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارت اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل مولوی سید عبدالجبار کی موجودگی میں تین بسوں میں سوار ہوکر افغانستان روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں غیرقانونی طور پرمختلف علاقوں میں رہائش پزیرافغان باشندوں کو ملیرجیل سے رہا کردیا گیا،ملیرجیل سے 83 افغان باشندوں کو اسپیشل برانچ کے حوالے کیا گیا ہے جنہیں ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام کے مطابق افغانیوں کو سخت سیکیورٹی میں چمن بارڈرلے جایا جائے گا جہاں ان تمام افراد کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔رہا ہونے والے افغان باشندوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ خبریں