اہم خبریں

ترکی اور شام میں تازہ ترین زلزلہ، 6 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

انقرہ(نیوزڈیسک) ترکی کے صوبہ ہاتے میں تازہ ترین زلزلے کے نتیجے میں امدادی کارکنوں کی سرگرمیاں جاری، متعدد لاشیں نکال لیں۔ترکی کے جنوبی صوبے ہاتائے اور شمالی شام میں تازہ ترین زلزلے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 294 افراد زخمی ہوئے۔ترک مانیٹر کندیلی کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے ضلع سمندگ میں تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے جھٹکے شام، اسرائیل، عراق، لبنان اور فلسطین میں محسوس کیے گئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حلب میں ملبہ گرنے سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جب کہ حطائے کے میئر نے بتایا کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، لوگ اندر پھنس گئے۔

متعلقہ خبریں