تہران ( نیوز ڈیسک )ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل شہروں (میزائل کمپلیکس) میں سے ایک کی ویڈیو جاری کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور نیوی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
جنرل سلامی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج ہم نے بحریہ کے معزز کمانڈر کے ساتھ جس کمپلیکس کا دورہ کیا وہ ان میزائل شہروں میں سے ایک ہے جس میں بحریہ کا میزائل سسٹم اور بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز موجود ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کمپلیکس جسے آج قوم دیکھ رہی ہے ایک شاندار کمپلیکس ہے، لیکن یہ مجموعی طور پر بحریہ کی دفاعی طاقت کے اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ نیوی کے جدید آلات اور سسٹمز کی تعداد میں مستقبل میں بھی اضافہ جاری رہے گا۔ایران کے قومی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فوٹیج میں میں دکھایا گیا ہے کہ زیر زمین کمپلیکس میں تیز رفتار کشتیاں اور بحری بارودی سرنگیں موجود ہیں اس کے علاوہ محفوظ جنگی کشتیاں بھی کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔اس زیر آب نیوی بیس میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے والے ہائی ٹیک جنگی جہازوں کو بھی خصوصی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اولمپیئن جیولن تھرور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے