اہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مسلمانوں پر ایک اور وار، گولان کی پہاڑیوں پر آبادکاری کی تیاریاں مکمل

دمشق(اے بی این نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ تیار کرلیا .یہودی آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے نیتن یاہو نے اسرائیلی حکومت سے بھی منظوری لے لی۔

دوسری جانب شام پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ، شام کی فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، اسلحہ گوداموں پر ایک ہفتے میں 8 سو بار بمباری کی گئی۔اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر قنیطرہ کا سارا انفرااسٹرکچر تباہ اور تین شامی قصبوں پر بھی قبضہ کر لیا۔

ایرانی فوج کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیل کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شامی علاقوں پر قبضے کی بھاری قیمت چکائیں گے، شام اسرائیلی فوج کا مدفن بنے گا۔
ٹرمپ کے آنے سے قبل امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی فہرست تیار

متعلقہ خبریں