اہم خبریں

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر امیر قطر کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمسایہ ملک قطر نے فیفاورلڈ کپ کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم خلیجی ممالک کی ترقی کیلئے نیا ویژن پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے اس سلسلے میں علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کیا ،انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ۔

متعلقہ خبریں