اہم خبریں

امریکہ سے شکست، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہت مایوس کیا ، شعیب اختر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )امریکہ سے ہار پرسابق کرکٹرز کے شاہینوں پر وار۔ سابق فاسٹ بالر شعیب اخترکہتے ہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہت مایوس کیا ۔ 1999 کی تاریخ کو دہرایا گیا جب پاکستان ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے ہارا تھا۔ پاکستان جیت کا حق دار نہیں تھا۔

کامران اکمل نے کہا اپنی من مانی سے کرکٹ چلائیں گے تو یہ دن دیکھنے پڑیں گے۔ آنے والے وقت میں کرکٹ کا ہاکی سے بھی برا حال ہوگا۔ ۔ ثقلین مشتاق بولے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل پریکٹس کرنی چاہئے تھی جو انہوں نے نہیں کی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں سیاست چل رہی ہے۔ معروف دانشور انور مقصودنے امریکا سے ہارکو مجبوری قرار دے دیا۔ کہامیچ ہارنا بھی آئی ایم ایف کی ایک شرئط ہے کہ میچ ہارو پھر قرضہ ملے گا۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں