ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارت میں گرمی کی لہر جاری ہے، جمعہ کو ملک بھر میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار، اتر پردیش اور اڑیسہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: فائر فائٹرز نے مارگلہ کی پہاڑیوں، مری میں جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا
دارالحکومت دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔