ایران اسرائیل پر کروز میزائلوں سے حملہ کرسکتا ہے، امریکا نے اسرائیل خبردار کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائلوں سے بھرپور حملہ کرسکتا ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کیے ہیں اور وہ سفارت
مزید پڑھیں:پنجاب میں موٹرسائیکل سکیم 2024 کے تحت کون کون سی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی ، فہرست سامنے آ گئی

خانے میں اپنے نمائندوں کی ہلاکت کا بدلہ لے سکتا ہے۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل پر حملے کی صورت میں ایران کو سخت جواب ملے گا کیونکہ وہ اسرائیل کے دفاع سے آگاہ ہیں اور وہ اس کی حمایت کریں گے اس لیے وہ ایران کو اپنے

مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا عزم کیا تھا۔اس حملے میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل اور چھ دیگر ایرانی فوجی افسران مارے گئے تھے۔