پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ کام جاری رکھے،امریکہ

واشنگٹن( نیوز ڈیسک ) امریکہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ پاکستان کی قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے چکر سے آزاد ہونے کی کوششوںکی حمایت کرتا ہے
مزید پڑھیں:اسلام آباد ، پانی کی قلت دور کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام تیز

اور اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمزکے لیے کام جاری رکھے۔یہ تبصرہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط کے بارے میں پوچھے جانے پر کیا۔“لہذا میں آئی ایم ایف کے حوالے سے صرف اتنا کہوں گا کہ ہم قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے چکر سے آزاد ہونے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی حکومت کی طویل مدتی صحت یا معیشت اس کے استحکام کے لیے اہم ہے۔واشنگٹن نے مزید کہا کہ آنے والی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینی چاہیےکیونکہ ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اگلے کئی ماہ کی پالیسیاں اہم ہوں گی۔