Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

الیکٹرک بائیک نے کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا،2023میں ریکارڈفروخت

لاس ویگاس(نیوزڈیسک)الیکٹرک بائیک نے کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا،2023میں ریکارڈفروخت ہوئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو میں کم و بیش ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شو کے شرکانے الیکٹرک بائیک میں غیر معمولی دلچسپی لی ہے۔فروخت کے معاملے میں الیکٹرک بائیک نے الیکٹرک کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاپانی کمپنی ہونڈا کے فولڈنگ اسکوٹر کے مقابلے میں بھی الیکٹرک بائسیکل زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔کاروباری معاملات پر نظر رکھنے والے جرائد نے بتایا کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیک فروخت ہوئیں۔