اسلام آباد (اے بی این نیوز )نو مئی میں ملوث افراد کوعوامی نمائندہ نہیں ہونا چاہیے،، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ یہ بھی نہیں سمجھتا کہ پوری تحریک انصاف کو نو مئی سے جوڑا جائے،، پی ٹی آئی کے بانی کوئی انہونی چیز نہیں تھی، ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی جس کی وجہ سے نو مئی کو پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا،، کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ، اگر انتخابی عمل سے کسی کو روکا گیا تو تحقیقات کریں گے،،، لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایات آئیں گی تو اسے دیکھیں گے، اور الیکشن کمیشن سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے،،، میں نے بطور پارٹی دوہزار تیرہ اور دو ہزار اٹھارہ میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، میں نے ایک زمانے میں پی ٹی آئی کا دفاع کیا۔ پی ٹی آئی حکومت سے امید تھی کہ وہ گورننس اور معیشت کو بہتر کرے گی















