اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹر پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوئے ۔واضح رہے کہ
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ اپنے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کروائے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جن میں گوہر خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔تاہم اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ پی ٹی آئی کے الیکشن اس کے آئین کے مطابق نہیں ہوئے، جس کے بعد یہ کیس الیکشن کمیشن میں چلا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیسز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ،گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر کو فیصلے کرنے کا حکم دیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ نے نے ریمارکس دیے تھے کہ مناسب ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ دے۔

متعلقہ خبریں