اسلام آباد(اے بی این نیوز) روزنامہ اوصاف گروپ اور اے بی این گروپ کے سی ای او راجہ مہتاب خان کے گھر پر پولیس کا حملہ ، پولیس وردی میں ملبوس 18 سے زائد اہلکاروں نے 20 دسمبر کی رات پونے دو بجے گھر پر دھاوا بول دیا ،دروازہ کھولو ورنہ توڑ دیں گے،پولیس اہلکاروںکی گھر پر تعینات گارڈکو دھمکیاں۔ دروازہ نہ کھولنے پر مسلح پولیس اہلکاروں نے راجہ مہتاب خان کی رہائشگاہ کا مرکزی گیٹ توڑدیا، مسلح اہلکاروں نے گارڈ پر تشدد کیا۔پولیس اہلکار اسلحہ لہراتے رہے، گارڈ کو گالیاں اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مسلح پولیس اہلکاروں نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ مسلح پولیس اہلکار چند منٹ تک راجہ مہتاب خان کی رہائشگاہ کے گرد گھومنے کے بعد واپس لوٹ گئے ، ایس ایس پی اسلام آباد کو 20 دسمبر کو ہی درخواست دے دی گئی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ، مسلح حملہ کے 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوا۔
















