اہم خبریں

35 کروڑ ڈالرز قرض ،پاکستان نے ورلڈ بینک کی شرائط قبول کرلیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)35کروڑ ڈالرز قرضہ، پاکستان نے ورلڈ بینک کی شرائط تسلیم کرلیں۔ مصنوعات اور خدمات جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی ) میں ہم آہنگی اور پراپرٹی پر ویلیو ایشن ریٹ بڑھانے کیلئے ورلڈ بینک حکام کو یقین دھانی کروادی ۔ پراپر ٹی پر تخمینی لاگت کا تناسب مارکیٹ قیمت کا 85 فیصد رکھنےکیلئے صوبائی ریونیو بورڈ نے ایف بی آر کے مالی قدر کے جدول ضلعی جدول کے طور پر ملک کے 21 اضلاع میں نافذ کردیئے گئے ہیں۔حکومت نے 15 ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کے پرائز بانڈز کو رجسٹرڈ دستاویز میں تبدیل کرنے کیلئے ورلڈ بینک سے اتفاق کرلیا ۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق اے آٹی آئی بی نے مالی شراکت کے طور پر 25 کروڑ ڈالرز کی منظوری دی،ملنے والے قرضوں کا مجموعی حجم 60کروڑ ڈالرزہوجاتا ہے۔نازک اسٹر کچرل مشکلات کی وجہ سے غربت میں کمی لانے کی رفتار سست ہے، اقتصادی بحران بھی ایک وجہ ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق آئندہ فروری میں مجوزہ عام انتخابات کے باعث سیا سی و حکومتی بے یقینی سے آپر یشنل خطرات کہیں زیادہ ہیں، اس سے وابستہ سیا سی دباؤ مالی دباؤ کے علاوہ اصلاحات پر عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہوں گی، درآمدات کے لیے محض ڈیڑھ ماہ کی ادائیگیاں رہ گئی ہیں

متعلقہ خبریں