اہم خبریں

سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے این 54 سے کاغدات نامزدگی حاصل کرلئے۔ چودھری نثارعلی خان کی طرف سے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کئے گئے۔ چودھری نثارعلی خان نے این اے 53 اور 54 سے قومی اسمبلی کے الیکشن لڑیں گے، ذرائع کے مطابق چودھری نثارعلی خان کل این اے 53 میں ایک جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔ چودھری نثار علی خان نے دونوں حلقوں سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں