راولپنڈی (نیوزڈیسک)سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ،ایک ہفتہ قبل سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ہونیوالے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 7 سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے ہے جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشتگرد افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈی آئی خان خودکش حملہ میں ملوث دہشتگرد حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سےبتایا جاتا ہے جس نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حملے میں ہلاک دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔خودکش حملہ آور صفت اللہ کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات کے مطابق خودکش حملہ صفت اللہ کے والد نے بیٹے کے امارت اسلامی سے تعلق کی بھی تصدیق کردی۔ کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے 5 دہشتگرد بھی اس حملے میں ملوث تھے۔موصول دستاویزات کے مطابق دہشتگردوں کے پاس سے امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں 22 اہلکار شہید جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے جبکہ حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت دیگر 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔















