گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے۔ 76 سالوں سے جو سیاسی فرعون بنے بیٹھے ہیں ان کا احتساب 8 فروری کو ہوگا، یہ لوگ ایک بار نہیں بار بار ناکام ہوگئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ یہ کرپشن انہیں جماعتوں نے کی جو عوامی حقوق پر ڈاکے ڈالنے کیلئے اقتدار میں آتی ہیں ۔آج ملک میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری ہے انہی پارٹیوں کی وجہ سے ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے 80 ہزار ارب کے قرضے لیے جو پاکستانی عوام کو واپس کرنے پڑ رہے ہیں، ہم برسر اقتدار آکر کرپٹ مافیا سے پیسے واپس لے کر ملک کا قرض ادا کریں گے، ہم نواز شریف اور زرداری کی طرح خاندانی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔















