اہم خبریں

دہشتگردی علاقائی امن کیلئے خطرہ ، پاکستان کا ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دہشت گردی کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ جمعہ 15 دسمبر کو ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 11 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند گروپ نے کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔

متعلقہ خبریں