اہم خبریں

اسرائیلی فوج کیخلاف کارروائیاں ، القدوس بریگیڈنے تفصیلات جاری کردی

غزہ (نیوزڈیسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم تحریکِ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف عسکری کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسرائیلی دعووں کی کھلی کھول کر رکھ دی ۔القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی افواج کو مختلف محاذوں پر مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا۔القدس بریگیڈز کی جانب سے مزید کہا کہ دشمن اسرائیلی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک پہنچ گئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی۔

متعلقہ خبریں