ملتان (نیوزڈیسک) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے،افسوسناک حادثہ ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت عمران اور لیاقت کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔















