بیجنگ (نیوزڈیسک)چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات میں اہم پیشرفت ، چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔ چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست طلب کر لی جس کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔ وزارت تجارت ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت سے پاکستان نے چند ماہ قبل آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا ۔ نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین میں یہ مطالبہ پیش کیا تھا۔ ذرائع وزارت تجارت نے بتایاکہ چینی صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔ دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا جبکہ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنےپربھی اتفاق ہوگیا۔حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پی ٹی آئی کے دور 2019 میں ہواتھا۔















