پشاور(نیوز ڈیسک)جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا۔ جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت قاضی انور ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس نہیں سن سکتا، البتہ کمیشن تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے سکتا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آپ کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں، اس پر قاضی انوار نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہا ہے۔















