راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے،دورے کے دوران آرمی چیف امریکا کے اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔















