اہم خبریں

عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی مزید3 روپے 7 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومتی پاور ایجنسی نیپرا نے بجلی قیمت میں مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔ن نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ جس کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین کو اسشنیٰ حاصل ہوگا۔نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سےزائد فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کئے گئے ۔نیپرا نوٹیفکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

متعلقہ خبریں