اہم خبریں

بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین ، عمرایوب خان بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی منتخب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ۔ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا۔بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے رزلٹ انائونس کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ۔پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی۔پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں