اہم خبریں

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس ،سماعت بدھ تک ملتوی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت بدھ تک ملتوی،،ریفرنس دائر ہونے سے پہلے کے حقائق اہم ہیں،جے آئی ٹی کے ٹی او آرز کہاں ہیں ان کا دائرہ کار کیا تھا ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار،وکیل امجد پرویز نے کہا جے آئی ٹی میں پانچ لوگ تھے،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی،سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو وزیراعظم پاکستان کو نااہل قرار دیدیا،عدالت نے استفسارکیانیب کو یہ معاملہ سپریم کورٹ نے بھیجا تھا یا نیب پر ریفرنس دائر کرنا ضروری تھا ؟ وکیل نے کہا نیب کو سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی تھی،نواز شریف اور مریم نواز ٹرائل کے دوران ہر سماعت پر پیش ہوتے رہے، العزیزیہ میں 7 سال اور ایون فیلڈ میں دس سال کی سزا ہوئی ۔

متعلقہ خبریں