اہم خبریں

غزہ ، حماس کے4 اہم رہنما شہید ہوگئے،ترجمان القسام بریگیڈ کی تصدیق

غزہ (نیوزڈیسک)حماس کی مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے حالیہ غزہ کی لڑائی میں چار اہم کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور 26 نومبر کو اس جنگ کا 51 واں دن تھا۔ 48 دن لڑائی جاری رہی اور پھر تین دن سیز فائر کے گزرے۔منگل کے روز جنگ بندی معاہدے کے چوتھا اور آخری دن ہوگا۔ منگل کی صبح 7 بجے جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ٹیلی گرام پر عزالدین القسام بریگیڈز کے آفیشل چینل کے مطابق القسام بریگیڈز اپنے رہنماؤں کے ایک گروپ کی شہادت کا اعلان۔ ان کمانڈرز میں عسکری ونگ کے رکن ابو انس احمد الغندور، شمالی بریگیڈز کے کمانڈر وائل رجب، کمانڈر رفعت سلمان اور کمانڈر ایمن الصیام شامل ۔اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 25 نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے اپنی تیاری کرلی تھی۔ یہ آپریشن اس صورت میں کیا جانا تھا اگر حماس مقامی وقت کےمطابق آدھی رات تک اسرائیلی یرغمالیوں کی دوسری کھیپ کو رہا نہ کرتی۔قبل ازیںعزالدین القسام بریگیڈز نے یرغمالیوں کی دوسری کھیپ کے حوالے کرنے میں اس وقت تک تاخیر کا اعلان کیا تھا جب تک کہ اسرائیل شمالی غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کے داخلے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کردیتا اور معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔ٹائمز آف اسرائیل نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کو ان قیدیوں کی فہرست موصول ہو گئی ہے جنہیں آج اتوار کو رہا کیا جانا تھا۔

متعلقہ خبریں