اسلام آباد(نیوزڈیسک)حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی آج سےشروع ہوگئی، 15 نامزد بینک درخواستیں جمع کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امورکے مطابق حج 2024 کے لئے 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جس کے لیے 15 نامزد بینکوں میں درخواستیں وصول کی جارہ رہی ہیں۔واضح رہے کہ 16 دسمبر2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پردرخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پربھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی جب کہ زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔’اب حج اخراجات کی بات پاکستانی روپے نہیں ڈالر میں ہوگی‘وزارت مذہبی امور کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی بارمحرم کے بغیر خواتین حج ادا کرسکیں گی، اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزارنشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی۔















