کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں خوفناک آگ، راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ،9 افراد جاں بحق، 7 کی حا لت تشویشنا ک، جاں بحق اورز خمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں،عمارت میں پھنسے 40 افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ، جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطا بق بعض معمولی زخمی یا بے ہوش افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ،فائر بریگیڈکی 6 گاڑیوں اور سنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا،ایک فلور پر کولنگ کاعمل جاری،آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل گئیں ، صبح سویرے چھت پر رکھے جنریٹر سے لگی آگ چھٹی سے چوتھی منزل تک پھیل گئی، بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا عمارت میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس رپورٹ طلب کرلی، گورنر سندھ کی زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری طرف ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ نے کہا کہ آ تشزدگی واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہوا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔















