اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آرمی چیف،وزرااوراعلیٰ سطح کے سرکاری افسران کی شرکت کی اجلاس میں دوست ممالک کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کوفروغ دینے کاجائزہ لیاگیااجلاس کی ان اقدامات کے تحت مختلف منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمدکی ہدا یت کی،وزیراعظم نے تعاون کے مختلف شعبوں کی نشاندہی کیلئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کوسراہاآرمی چیف کاحکومتی معاشی اقدامات کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔















