راولپنڈی ( اے بی این نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،مسلح افواج کے افسران اور جوانوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابقفارمیشنز کمانڈرز کا کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی ،دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنیوالے دہشتگرد وں سے طاقت سے نمٹنے کا عزم ،دہشتگردوں کے سہولت کاروں ،حوصلہ افزائی کرنیوالے عناصر سے نمٹنے کا اعادہ ،شرکا نے بھارت کے کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار کیا، شرکا کی بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت،شرکا نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف یو این قرادادوں کے مطابق حق خودار ادیت ہے،پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی ،سفارتی ،اخلاقی حمایت کرتا ہے،فورم نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی اصولی مؤقف کا اعادہ کیا،پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دوریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے،درپیش چیلنجز کے باوجود چند ماہ میں پاکستان میں اضطراب میں کمی آئی ،ذاتی مقاصد کیلئے مایوسی پیدا کرنیوالے عناصر کی کوششیں ناکام ہونگی،ایسی فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہے،گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال میں کمی ہوئی، پاکستان میں گزشتہ کچھ مہینوں میں امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظرآیا ہے۔















