اہم خبریں

سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، ووٹ لیکر قوم کو دھوکہ نہیں دونگا،نوازشریف

مری(نیوز ڈیسک)قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا۔ سندھ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار ہم نے شروع کی۔سابق وزیراعظم نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مری کے بھائیوں اور دوستوں سے مضبوط رشتہ ہے ۔ آج یہاں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے خوشی ہو رہی ہے۔ مری میرا دوسرا گھر ہے، بچپن سے پسند ہے۔ مری کا حسن واپس آنا چاہیے، یہاں ترقیاتی کام ہونے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے مری تک بہت خوبصورت سڑک بنی ہے۔ ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ محنت کرکے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ ہم نے دن رات محنت کرکے قلیل مدت میں بجلی کے متعدد منصوبوں کو مکمل کیا۔قائد مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 50 سال سے سن رہا تھا کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ ہم نے سندھ میں کوئلے کی کانوں میں کام شروع کیا اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع کی۔ میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا۔ 20، 20 سال کے نامکمل منصوبے ہم نے مکمل کیے۔ ہم نے کوئلہ نکالنا شروع کیا، بجلی کا کارخانہ لگایا۔ کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ میں لے کر آئے۔ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تباہی پھیر دی گئی۔ ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا۔نواز شریف نے کہا کہ قوم کو دھوکا دیں اور توقع کریں کہ اللہ معاف کرے گا تو ایسا نہیں ہے۔ حکومت میں آنے کے لیے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ جھوٹ بول کر ووٹ لو اور پھر کچھ نہ کروں تو پھر اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔ جو بات کہیں سوچ سمجھ کر کہیں اور پھر اس کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھارت کے 2 وزرائے اعظم پاکستان آئے۔ ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا۔ امریکا سے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرائی اور ایٹمی دھماکے کیے۔۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، ہم عوام کی خوشحالی کا خواب لے کرپھر آرہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے مری میں پارٹی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بھائیوں سے بہت پرانا رشتہ ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، اور میرا یہاں سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے باربار نکالاگیا، جناب ایسےملک نہیں چلتا اس طرح تو ایک گھر نہیں چلتا،ملک کیسے چلےگا؟ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا ہوں عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا۔میاں نوازشریف نے کہا کہ سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا ، لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں ، تو مجھ سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا، ہمارے دور کے بعد آنیوالی حکومت نے کلچر کو تباہ کردیا۔

متعلقہ خبریں