اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو 20 روز میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو 20 دنوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ای سی پی نے فیصلے میں بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیدیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، 20 روز کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں