اہم خبریں

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا رہے گا یا نہیں؟فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ آج دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کیمطابق پی ٹی آئی کیلئے بلے کا نشان برقرار رکھنے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ آج دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئیکے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔

متعلقہ خبریں