اہم خبریں

زبردستی کوئی کسی کو وزیر اعظم نہیں بناسکتا،بلاول بھٹو

پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردای نے کہا ہے کہ اگر سزا ئے موت بھی دی جائےتو قبول ہےلیکن اپنے اصولوں سے نہیں ہٹیں گے، بھٹو ازم کا مطلب امیروں یااشرافیہ نہیں، محنت کشوں کی خدمت کرناہے،ہم نے نوجوانوں کو بھٹو ازم سے متعلق سمجھانا ہے، یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بزدل کی نشانی ہے، کچھ لوگ تبدیلی کے نعرے پر حکومت میں آئے لیکن ملک کو تباہ کرکے چلے گئے،میں اپنے 16مہینے کی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں،16 مہینوں کی کارکردگی پر الیکشن لڑسکتا ہوں ،مجھے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے،ہم روٹی کپڑاا ور مکان کے نعرے پر عمل کریں گے،بہت دفعہ پی پی جماعت کے خلاف سازشیں ہوئیں مگرناکام ہوگئیں ، آج کل سیاست کا مزہ نہیں آرہا ،ہم ایک نئی سیاست لے کر آنا چاہتے ہیں، جیالے گھر وں اور مسجدوں میں بیٹھ کر ملک کیلئے دعائیں کریں، نوجوانوں کیلئے راستہ دیاجائے تاکہ کچھ کر سکیں ،ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے،کارکنان آپسی اختلافات چند ماہ کیلئے بھول جائیں،کارکنان محنت کرتے رہے تو مجھے دائیں بائیں نہیں دیکھنا پڑے گا،مجھے کسی اتحاد کی ضرور ت نہیں پڑے گی، پیپلزپارٹی کیلئے کبھی لیول پیلئنگ فیلڈ تھی ہی نہیں، زبردستی کوئی کسی کو وزیر اعظم نہیں بناسکتا،جیالے ابھی زندہ ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، میں اپنی والدہ اور اپنے نانا کا خواب پورا کرنا چاہتاہوں،ہم تیرکو جتوائیں گے ،تیر سے حکومت بنائینگے،70،70 سال کے سیاستدانوں سے مطالبہ ہے گھر بیٹھیں۔ہفتہ کو پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے کارکن نظریاتی ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر سزا ئے موت بھی دی جائےتو قبول ہےلیکن اپنے اصولوں سے نہیں ہٹیں گے،شہید محترمہ نے دو آمروں جنرل ضیااور جنرل مشرف کا مقابلہ کیا،دہشتگردوں سمیت کسی کے آگ نہیں جھکیں گے،انہوں نے کہاکہ بھٹو ازم کا مطلب ہے امیروں کا نہیں،اشرافیہ کا نہیں محنت کشوں کی خدمت کرنا،نوجوانوں کو بھٹو ازم سے متعلق سمجھانا ہے،آصف زرداری عوام کوبتائیں کہ یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بزدل کی نشانی ہے،انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ تبدیلی کے نعرے پر حکومت میں آئے لیکن ملک کو تباہی کی طرف لے گئے لیکن میں اپنے 16مہینے کی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں،16 مہینوں کی کارکردگی پر الیکشن لڑسکتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ مجھے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے، بھٹوبطور وزیر خارجہ میں نے دن رات محنت کر کے آپ کی نمائندگی کی ہے، ہم روٹی کپڑاا ور مکان کے نعرے پر عمل کریں گے،انہوں نے کہاکہ پی پی ملک میں غریب عوام کیلئے کام کررہی ہیں،بہت دفعہ پی پی جماعت کے خلاف سازشیں ہوئیں مگرناکام ہوگئیں ،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کل سیاست کا مزہ نہیں آرہا ،ہم ایک نئی سیاست لے کر آنا چاہتے ہیں، جیالے گھر وں اور مسجدوں میں بیٹھ کر ملک کیلئے دعائیں کریں، نوجوانوں کیلئے راستہ دیاجائے تاکہ کچھ کر سکیں ،ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے،کارکنان آپسی اختلافات چند ماہ کیلئے بھول جائیں،کارکنان محنت کرتے رہے تو مجھے دائیں بائیں نہیں دیکھنا پڑے گا،مجھے کسی اتحاد کی ضرور ت نہیں پڑے گی،بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیلئے کبھی لیول پیلئنگ فیلڈ تھی ہی نہیں،انہوں نے کہاکہ زبردستی کوئی کسی کو وزیر اعظم نہیں بناسکتا،جیالے ابھی زندہ ہیں،بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ اب جنگ کا میدان سجنے والا ہے، الیکشن کا میدان سجنے والاہے، اس وقت پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں،انہوں نے کہاکہ میں اپنی والدہ اور اپنے نانا کا خواب پورا کرنا چاہتاہوں،ہم تیرکو جتوائیں گے ،تیر سے حکومت بنائینگے،انہوں نے کہاکہ 70،70 سال کے سیاستدانوں سے مطالبہ ہے گھر بیٹھیں۔

متعلقہ خبریں