اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کیلئےمذاکرات آج سے دوبارہ ہونگے ۔مذاکرات کے پہلے دن ایس آئی ایف سی حکام آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دیں گے۔ متوقع براہ راست سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، ایس آئی ایف سی کے تحت آنے والی سرمایہ کاری پر ٹیکسوں کی رعایت سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کریں گے۔















