اسلام آباد(نیوزڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نےتوشہ خانہ کیس میں نوازشریف کی جائیداد ضبطی کے احکامات واپس لے لئے۔احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے اور ضبط گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کا نواز شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کئے۔2020میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطی کے احکامات جاری ہوئے تھے، سابق وزیراعظم کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔















