اہم خبریں

پاکستان میں مہنگائی 73.0 فیصد سے تجاوز ، شرح 8.29فیصد ریکارڈ

کراچی (نیوزڈیسک) ایک ہفتے میں پاکستان بھر میں مہنگائی0 .73 فیصد سے تجاوز، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح29.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 73.0یصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 15.4 فیصد اور آلو 4.5 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 2.4 فیصد،لہسن 2.1 فیصد، نمک 1.8 فیصد، مرغی 1.6 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے گڑ،گھی، چاول اور دالوں کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں