اہم خبریں

سائفر کیس ، سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کردی ۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔سائفر کیس کی سماعت کیلئے شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں اور سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی ۔وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہان طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبرتک ملتوی کردی ۔

متعلقہ خبریں