اہم خبریں

صدر مملکت کا نگران وزیر اعظم کے نام اہم خط

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) صدر مملکت عارف علوی کا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط، صڈر مملکت نے جو خط لکھا اس کے متن کے مطابق بنیادی حقوق ہموا ر سیاسی میدان پر پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کیاجائے ،صدر نے رہنما پی ٹی آئی عمرایوب کی جانب سے لکھا خط بھی نگران وزیر اعظم کو بھیج دیا،نگران حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بے حد اہم ہے،آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق ،مواقع فراہمی کے آپکے بیانات باعث اطمینان ہیں،یقین ہے جمہوریت پاکستان کے عوام ،ریاست کیلئے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے،عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا ،بذریعہ آزادانہ میڈیا اظہار رائے جمہوریت کی روح ہے،آزادانہ ،منصفانہ اور الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے،سیاسی جماعتوں ،رہنماؤں کوالیکشن میں حصہ لینے ،عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے،صدر مملکت بطور سربراہ ریاست جمہوریہ کے اتحاد کی علامت ہیں،آئین کے تحت صدر ،وزیر اعظم ،تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں،اسی وجہ سے پی ٹی آئی کے الزامات پر مشتمل خط آپکو ارسال کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں