اہم خبریں

مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم قیادت کا آئندہ الیکشن میں مل کر چلنے پراتفاق

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور سابق وزیراعظم وصد ر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ایم کیوایم کے رہنمائوں سے ملاقات ،آئندہ کے سیاسی مستقبل کا لائحہ عمل طے کرلیا ، مسلم لیگ ن او ر ایم کیوایم قیادت کا کراچی میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔سعد رفیق کا مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اورمسلم لیگ ن 8 فروری کا الیکشن مل کر لڑیں گی۔دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آ، سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اورملکی ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔ وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی ،ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شامل تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کی معاونت کی۔سابق وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ہم سے ملنا چاہ رہے ہیں۔ ہم لوگ اکھٹے ہوں گے، کب اور کیسے ہوں گے یہ وقت بتائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم۔ کیو۔ایم) کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثنائ اللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔

متعلقہ خبریں