اہم خبریں

ائر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہوا،سنسنی خیز انکشافات

راولپنڈی (نیوزڈیسک)میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرملکی اسلحہ میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔رحملے میں مارے جانیوالے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا جو امریکی ساخت کا ہے، اس اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔ امریکی ساختہ ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود اور دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستان میں امریکی اسلحہ سے حملہ آور ہوئے، دہشتگردوں کی امریکی اسلحہ تک رسائی انتہائی آسان ہے۔ پاکستان کیخلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آرہے ہیں۔اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا، افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے وقت سکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو بیس میں داخل ہونے سے پہلے روکا اور ہلاک کردیا۔ دیگر 6 کلیئرنس آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں