اہم خبریں

 سیاسی عدم استحکام ، نوازشریف کا تما م جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملک کے آئندہ مستقبل کے حوالے سے تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ ، سینئر رہنماؤں کی تحریک انصاف کو بھی مدعو کرنے کی تجویز ۔ذرائع کے مطابق جمہوری نظام کی مضبوطی اور معاشی مسائل حل کیلئے نوازشریف نے تمام جماعتوں کیسیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائعکے مطابق نوازشریف انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی قیادت کو ظہرانے پر بلانے کا فیصلہ کرلیا وہ خود چند روز میں اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کریں گے۔ پارٹیذرائع کے مطابق نوازشریف قابل اعتماد ساتھیوں سے قومی و سیاسی امور پر مشاورت کررہے ہیں، سینئر رہنماؤں کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ بٹھانے اور پی ٹی آئی کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ۔ نوازشریف سیاسی قیادت کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اعتماد میں لیں گے ان چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، جبکہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی مخالفت یا سیاسی انتقام نہ لینے کے بیانیے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں